کراچی (اسٹاف رپورٹر)بجلی کے بھاری واجبات کی عدم ادائیگی پر سرجانی اور گلشن کے 43 نادہندہ صارفین کیخلاف ڈسٹرکٹ سینٹرل جج کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ابتدائی طور پر 14 نادہندہ صارفین کے قابل ضمانت وارنٹ کو منجمد کرتے ہوئے نادہندگان کو حراست میں لینے کے احکامات دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ انھیں جیل کسٹڈی میں بھیج دیا جائے تاہم عدالت نے متعلقہ نادہندگان کو اس ہدایت کے ساتھ رہا کردیا کہ اگلی پیشہ تک بقایاجات کی ادائیگی کریں یا مطلوبہ ضمانتی مچلکے پیش کریں بصورت دیگر اگلی سماعت تک انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔ اگلی سماعت 17 مارچ 2021 کو ہوگی۔ دوسری جانب عدالت نے 24 مارچ کو آئندہ سماعت کو غیر حاضر 28 نادہندگان کے خلاف دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ ‘‘ جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔
عدالت کا گلشن ،سرجانی کے نادہندگان کوبجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی پر جیل بھیجنے کا عندیہ
Mar 06, 2021