فیروز والا (نامہ نگار )اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذراعت تحصیل فیروز والہ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہاکہ کلین اینڈ گرین پروگرام مستحکم پاکستان کی علامت ہے ماحولیاتی آلودگی پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے زیادہ رقبے پر جنگلات کی کاشت از حد ضروری ہے۔ وطن عزیز کو مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر پاکستانی پودے لگائے اور اسکی حفاظت کرے سر سبز و شاداب پاکستان کیلئے حکومت نے شجر کاری مہم جو شروع کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکوک ایریا میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگا کر افتتاح کیا ۔