حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میںڈبودیا:چودھری اکرم گجر

را ئے ونڈ(نامہ نگار)مسلم لیگی رہنما چودھری محمد اکرم گجر نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو مہنگا ئی کے سو نا می میںڈ بو دیا ہے بے روز گا ر ی کی و جہ سے نو جو ان جر ائم کی دلد ل میں د ھنس ر ہے ہیں سٹر یٹ کر ائمز کی وجہ سے لو گ نہ سٹر کوں پر محفو ظ ہیں نہ ہی اپنے گھر وں میں اگر لو گو ں نے اپنے اور اپنے ملک کے حا لا ت بد لنے ہیںتو دیاتندار لوگوں کو ووٹ دیکر علاقہ کی قیادت منتخب کریں ،موجودہ حکومت امن وامان بحال رکھنے اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنے دور حکومت میں عوام کا روزگار دیا تھا خوشحالی تھی لیکن موجودہ حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ پی ڈی ایم کے مشتر کہ امید وار سید یوسف ر ضا گیلا نی کی جیت میثاق جمہو ر یت سو ل سپر میسی او ر جمہو ر یت پسند وں وو ٹ کو عز ت دو کی فتح ہے ۔

ای پیپر دی نیشن