پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تجا رتی حجم بڑھانے پر اتفاق

پشاور(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش سے پاکستان میں تعینات بوسنیا کے سفیر ثاقب فورک نے ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران بوسنیا سے نامزد پختونخوا کے اعزازی سیکرٹری اسد سلیم بھی موجود تھے معاون خصوصی نے سفیر کا پْرتپاک اسقبال کیا اور انہیں پھول بھی پیش کئے۔ ملاقات کے دوران بوسنیا کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بوسنیا دونوں بڑے اور چھوٹے بھائی کی مانند ہیں، پاکستان نے بوسنیا میں خانہ جنگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، ہم چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا سے اچھے تعلقات استوار کریں اور ہمارے درمیان معاہدے طے پائیں اور دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے، پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تین سے چار ملین ڈالرز کی تجارت ہوتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

ای پیپر دی نیشن