ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چودھری مٹھو گجر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہوریت کی فتح ہے‘ اب حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے‘ سلیکٹڈ کو انکے اپنے ہی اراکین اسمبلی نے مسترد کر دیا اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی۔ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینٹ منتخب ہو کر عوام کے مسائل حل کریں گے عمران خان کو عوام کی بددعائیں لے ڈوبیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔