ایک بھارتی شہری فوٹو گرافی کے اس قدر شدید دلداہ ہیں کہ انہوں نے اپنے تینوں بیٹوں کا نام ہی مشہور کیمرہ برانڈز کینن، نائیکون اور ایپسون پر رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی رہائش کے لیے جو گھر بنایا ہے وہ بھی ایک کیمرہ لگتا ہے۔بیلگام، بھارت سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ پیشہ ور فوٹو گرافر روی ہونگل نے اپنی فوٹوگرافی کے جنون کو ظاہر کرنے کے لیے سب سے اچھوتا طریقہ اپنایا ہے۔انہوں نے اپنے تینوں کے بیٹوں کے نام فوٹو گرافی کی تاریخ کے تین مشہور ترین کیمرہ برانڈز پر کینن، نائیکون اور ایپسون رکھے ہیں۔ انہوں نے اس پر ہی بس نہیں کیا۔ انہوں نے تقریباً 95 ہزار ڈالر کی مالیت سے ایک ایسا گھر بنایا ہے، جو دیکھنے میں کیمرے کی طرح ہے۔
کیمرہ نما گھر میں رہنے والے فوٹوگرافر نے اپنے بیٹوں کے نام بھی کینن، نائیکون اور ایپسون رکھ دئیے
Mar 06, 2021