کراچی (نیوزرپورٹر)سر سید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ژونگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔اس معاہدے کی رُو سے سرسید یونیورسٹی انٹرنیٹ آف تھنگ IoT اسٹارٹ اَپ کے لیے ژونگ کے صارفین کے مرکزسے منسلک ہونے کی مجاز ہو گی۔اس کے علاوہ جامعہ کو انکوبیشن سنیٹر اور IoT ٹریننگ کے لیے OneNET IoT پلیٹ فارم کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔سرسیدیونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار سیدسرفراز علی اورCMPak ژونگ کی طرف سے چیف فنانشل افسرلی وین یو (Li Wenyu)نے معاہدے پر دستخط کئے۔
سرسید یونیورسٹی اور ژونگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Mar 06, 2021