کڈنی ہل ریفرنس ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ سمیت تمام ملزموں پر 16مارچ کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کڈنی ہل ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت تمام ملزمان پر 16مارچ کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا،عدالت نے سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، طارق محمود سمیت تمام ملزمان کو 16مارچ کو طلب کرلیاہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔جج محمد بشیر نے دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنا تھا، وہ کہاں ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت اسی ریفرنس پر مقدمے کی سماعت کرے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کہا کہ آئندہ سماعت فردِ جرم کے لیے رکھ لیتے ہیں۔انہوں نے اپنے حکم میں کہا کہ تمام ملزمان پر 16مارچ کو فردِجرم عائد کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...