اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی کمیٹی برائے تجارت و ترقی (سی ٹی ڈی) کی سربراہی کے لیے منتخب ہو گیا، یہ انتخاب سال 2021 کیلئے ہے، یہ کمیٹی 1965 میں ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی کیلئے بنائی گئی تھی۔ پاکستان کی قیادت میں (سی ٹی ڈی) ترقی پذیر ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لئے کام کرے گا۔