فیصل آباد(اے پی پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا دن )انٹر نیشنل وومن ڈے( 8مارچ بروزپیر کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ برائے ترقی خواتین سمیت وفاقی و صوبائی حکومتوں کے متعلقہ اداروں اور خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی این جی اوز کے زیر اہتمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی واکس منعقد کی جائیں گی اور مختلف شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں کا بھی اہتمام کیا جائیگا جن سے اہم سیاسی، دینی، سرکاری، نیم سرکاری شخصیات خطاب کریں گی۔