غلا م بی بی بھروانہ ‘ عامر لیاقت کی  عدم شرکت‘ مونس الٰہی سفر میں تھے 

Mar 06, 2021

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیر اعظم نیوی بلیو کورٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے۔٭ ارکان نے وزیراعظم  کا کھڑے ہوکر شاندار استقبال کیا۔٭ چاروں صوبوں کے گورنر اور پنجاب، بلوچستان، خیبر پی کے کے وزرائے اعلیٰ بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔٭ اجلاس میں شمولیت کے حوالے سے ذرائع 174 سے 177 ارکان کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہیں۔٭ غلام بی بی بھروانہ اور عامر لیاقت حسین کی عدم موجودگی کی تصدیق ۔٭ 175کے لگ بھگ ممبران کی موجودگی کی تصدیق کے بعد خیبر پی کے کے ممبران کی سب کو وہیں ٹھہرانے تجویز پر قہقہے۔٭وزیر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی چھانگا مانگا نہیں ہے، سب بھروسے والے ہیں۔٭علی زیدی لاہور میں موجودگی کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔٭ چوہدری مونس الٰہی سفر میں تھے اور انہوں نے مشترکہ عشائیے میں شرکت کی فون پر تصدیق کی۔٭ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر فیصلہ کن ووٹ کی صورت ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔٭ فیصل واوڈا کے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے باعث ان کا ووٹ حکومتی اتحاد کے کام نہیں آسکے گا۔٭ اجلاس کے بعد مختلف ممبران نے پارلیمنٹ لاجز ،پنجاب ،سندھ ،بلوچستان اور کے پی کے ہاؤس کا دورہ کیا اور ممبران سے ووٹ مانگا۔٭ وزیراعظم آج دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونیوالے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران اسمبلی کے اعزاز میں ناشتہ بھی دیں گے۔

مزیدخبریں