اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹریوسف رضا گیلانی کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹیلی فون کر کے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔ پی ڈی ایم کے نامزدامید وار برائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ٹیلی فون کر کے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ،انہوں نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔