وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ نہیں دینگے، حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا: سراج الحق 

گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ(نمائندگان خصوصی، پ ر، نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہیں دینگے ، عمران خان کو اعتماد کے ووٹ کی ضرورت اس لئے پڑی کیونکہ ان کے اپنے لوگوں نے ان پر عدم اعتماد کیا ۔ حکمران جماعت کے 12 ,16 نہیں سارا ٹبر ہی بکائو ہے۔ سینٹ الیکشن میں بھیڑ بکریوں کی طرح انسانوں کی خریدوفروخت ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ حمید الدین اعوان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی امیر جماعت اسلامی جاوید قصوری ، صوبائی جنرل سیکرٹری بلال قدرت بٹ ، ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا ،ضلعی صدر جے آئی یوتھ بشارت علی صدیقی بھی موجود تھے۔سراج الحق دیگر قیادت کے ہمراہ جماعت اسلامی گوجرانوالہ کے مقامی رہنما حافظ حمید الدین اعوان کی رہائشگاہ پر گئے اور انہیں صاحبزادے کی شادی پر مبارک باد دی۔سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے صد ر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ چوہدری قیصر اقبال بریارکے اعزاز میںلاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا۔ مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قیصر اقبال بریار کو ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...