سنجرانی کا خالد مقبول کو فون‘ جام کمال  اور وفاقی وزراء کی ملاقاتیں

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزراء سینیٹر اعظم سواتی اور زبیدہ جلال جبکہ احمد خان اور خالد مگسی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ دوران ملاقات چیئرمین سینٹ نے ایوان بالا کے الیکشن کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی۔ اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے اعتماد کے ووٹ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کنوینئر متحدہ خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کیا۔ چیئرمین سینٹ انتخابات کیلئے سینیٹر فیصل جاوید نے  صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ نومنتخب سینیٹر عبدالقادر اور سیف اﷲ نیازی نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...