بلاول کے اختر مینگل‘ ڈاکٹر مالک‘ ایمل ولی‘ امیر ہوتی کو فون

اسلام آباد+ کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کے تمام سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹرز کے ساتھ ملاقات میں 12مارچ کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے پارٹی کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک، عوامی نیشنل پارٹی خیبر پی کے کے صدر ایمل ولی خان اور امیر حیدر خان ہوتی کو ٹیلی فون کئے۔ بلاول نے کہا کہ اپوزیشن کے مضبوط اتحاد نے حکومتی صفوں میں دراڑیں ڈال دیں۔ عمران خان کی نام نہاد تبدیلی کو حکومت کے باضمیر عوامی نمائندوں نے بھی مسترد کردیا۔ ادھر بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی امریکا کے صدر خالد اعوان نے ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...