علی گیلانی ویڈیو: الیکشن کمشن پی ٹی آئی کی درخواست پر 11 مارچ کو سماعت کریگا

Mar 06, 2021

اسلام آباد (نامہ نگار) پی پی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری کی درخواست پر جس میں انہوں نے پی ٹی آئی پر سینٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹسز اور خواتین ممبران کو پیسے دینے کا الزام لگایا ہے اس پر الیکشن کمشن کی باقاعدہ سماعت 11مارچ 2021کو ہوگی، پی ٹی آئی کے کنول شوزب اور فرخ حبیب کی درخواست جو علی گیلانی سے متعلق مبینہ لیکڈ وڈیو سے متعلق ہے اس پر بھی الیکشن کمشن 11مارچ 2021کو سماعت کریگا، پی ایم ایل (ن) کے جاوید عباسی کی درخواست جو کہ خیبر پی کے  اسمبلی ممبران سے متعلق مبینہ ویڈیو پر ہے اس کی الیکشن کمشن میں سماعت 9 مارچ 2021 کو ہوگی۔

مزیدخبریں