ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پیپلزپارٹی جیالاگر وپ کے کمانڈرجاویدمیردرویش اورپیپلزلیبر فیڈ ر یشن کے جنرل سیکرٹری سیدسجادحسین شاہ نے الگ ا لگ بیانات میںیوسف رضاگیلانی کی سینٹ کے ا لیکشن میںکامیابی پرخوشی ومسرت کااظہارکرتے ہو ئے کہاہے کہ ڈکٹیٹرشپ کے خلاف اس ملک میں پیپلزپارٹی کی یہ تاریخ چلی آرہی ہے،کہ پارٹی سے وابستہ رہنماوںاورکارکنان نے ہرطرح کی قربا نیا ں دے کرجمہوریت کی بحالی میںاہم کردارادا کیا ،انہوںنے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کوآصف علی زر داری کی سیاسی حکمت عملی کے نتیجہ میںاپوزیشن کی تمام جماعتوںنے اپنی بھرپو رحمائت سے نوازا ،او رحکومتی امیدوارحفیظ شیخ کوشکست سے دوچارہو نا پڑا ،انہوںنے کہاکہ یو سف رضاگیلانی کی جیت سے پیپلزپارٹی کاترنگا پرچم ایک بارپھرہرابھر اہوگیا ہے ۔