وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مخالف ووٹ دینے والوں کا علم الیکشن کمیشن کو ہوناچاہئے۔قومی اسمبلی آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر سمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مخالف ووٹ دینے والوں کا علم الیکشن کمیشن کو ہوناچاہیے اور اسی لیے ہم کہہ رہے تھے کہ ووٹ دینے والے کا علم ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں کیا پتا کس نے سینیٹ میں ووٹ دیاکس نے نہیں اور یہی ہمارا جھگڑا ہے۔ فواد چوہدری نے سوال کیا کہ کن لوگوں نے ووٹ دیا؟ کون ہیں وہ 16 اراکین؟کس کوپتاہوناچاہئے کہ ووٹ کس نے دیے؟
مخالف ووٹ دینے والوں کا علم الیکشن کمیشن کو ہوناچاہئے،فواد چوہدری
Mar 06, 2021 | 12:58