ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔رپورٹ کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی6،کالام منفی2 ،استوراورگوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن