وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ تمام پارلیمنٹیرینز خاص طور پر اتحادی جماعتوں کے اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے حتمی اہداف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے انشاءاللہ۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے حضور شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم عمران خان فتح مند ہوئے۔نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا اور اپوزیشن کے بد ارادے ایک بار پھر زمین بوس ہوئے۔عمران خان نے پھر ثابت کیا وہ ایک سچے، کھرے اور بہادر قائدہیں جو اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرتے۔