احتساب عدالت نے رئوف صدیقی اور دیگر ملزمان کے خلاف محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں شریک ملزم کی عدم حاضری کے باعث سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔ ہفتے کو احتساب عدالت میں رئوف صدیقی اور دیگر ملزمان کے خلاف محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما رئوف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان پر فرد جرم ایک بار پھر مخر کردی گئی۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔ شریک ملزم ایاز کی عدم حاضری کی وجہ سے فرد جرم کی کاروائی ملتوی کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق ریفرنس میں رئوف صدیقی سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں ، دیگر ملزمان میں محمد عابد، مشتاق علی،عمر علی،محمد نعیم ،سید ایاز حسین اور ثروت فہیم شامل ہیں، رئوف صدیقی و دیگر نے 2008 سے 2014 تک محکمہ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیاں کی، ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو 420 ملین کا نقصان پہنچا۔