عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

Mar 06, 2021 | 20:01

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینا دلیرانہ فیصلہ تھا۔ رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے۔

مزیدخبریں