لاہور( اپنے نامہ نگار سے) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کامیابی کبھی بھی پلیٹ میں سجی سجائی نہیں ملتی بلکہ اس کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے ،کسی کو تھوڑی اور کسی کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے لیکن اس کے بغیر منزل کا حصول ممکن نہیں۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اب سمارٹ کی اصطلاح متعارف کرا دی گئی ہے اور جو بھی جلد کامیابی حاصل کرتا ہے اس کیلئے یہ الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسان کو محنت کرنے کے ساتھ ہر پہلو پر غور کرنا چاہیے ور اپنی توانائیوں کا درست استعمال کرنا چاہیے۔نئے رجحانات کو سیکھے اور دنیا سے قدم سے قدم ملاکرچلے اوراس طرح کی گئی محنت کا جلد پھل ملتاہے۔