اگر معاشرے میں طبقات کی تقسیم کو ختم کرنا ہے تو ملک میں ایک ہی طرح کا تعلیمی نصاب ہونا چاہیے : سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ

Mar 06, 2021 | 20:29

اپنے نامہ نگار سے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ اگر معاشرے میں طبقات کی تقسیم کو ختم کرنا ہے تو ملک میں ایک ہی طرح کا تعلیمی نصاب ہونا چاہیے ، ہم جتنے مرضی اشاریے بڑھا چڑھا کرپیش کر لیں لیکن جب تک شرح خواندگی کے اشاریے اوپر نہیں جائیں گے ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے۔
 انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے اور اس کے لئے قومی پالیسی تشکیل دی جائے جس میں ایمر جنسی کے نفاذ کی طرز پر اقدامات ہونے چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اب روایتی تعلیم کی بجائے معیاری تعلیم کی جانب توجہ مرکوز کرنا ہو گی اورجدیدتعلیم کی جانب پیشرفت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ 

مزیدخبریں