منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور دیگر ملزمان پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور دیگر ملزمان پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ، عدالت نے سماعت 20مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ضمانتی افراد کو نوٹس جاری کر تے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر رانا ثنا اللہ کو ہر صورت پیش کریں۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سماعت کی۔وکیل کی جانب سے رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی کے سیشن میں مصروف ہیں اس لئے حاضری معافی کی درخواست منظو رکی جائے۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانتی افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13مارچ کو رانا ثنااللہ کو پیش کرنے کا پابند کردیا۔ رانا ثنا اللہ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ13 مارچ کو چیئرمین سینٹ کے انتخابات ہیں اس لئے استدعا ہے کہ 15 مارچ کے بعد کی تاریخ دیدی جائے۔عدالت نے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن