مقامی عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی

Mar 06, 2021 | 20:47

اپنے نامہ نگار سے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کے منیجر کو طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج مظہر اقبال نے سماعت کی۔عدالت میں عفت عمر پر جرح مکمل ہونے پر صباحمید پر جرح ہونا تھی لیکن علی ظفر کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ پہلے لینا غنی اور میشا شفیع کے منیجر فرحان کو طلب کیا جائے اس پر بحث کرنی ہے۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کو 20مارچ کو طلب کر لیا۔پیشی کے بعد میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی حق پرہے، میں اسی وجہ سے یہاں آئی ہوں، میری بیٹی میشا شفیع ملک سے باہر ہے جو کورونا کی وجہ سے نہیں آ سکتی۔انہوں نے کہا کہ اگر سکائپ پر اس کو عدالت لینا چاہے وہ سکائپ پر آجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری بیٹی بھاگ گئی ہے غلط ہے وہ حاضر ہے۔

مزیدخبریں