صومالیہ کے وزیر خارجہ کاشاہ محمود قریشی سے ٹیلیفو نگ رابطہ ، پشاور حملے کی مذ مت 

Mar 06, 2022


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)صومالیہ کے وزیر خارجہ عبد السید ایم علی نے آج وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کر کے پشاور میں جمعہ کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صومالی وزیر خارجہ نے کل کے حملے کے متاثرین کے لیے دعا اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی برادر عوام کے ساتھ صومالیہ کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے اظہار یکجہتی پر صومالیہ کے وزیر خارجہ  کا شکریہ ادا کیا. دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ امور پر بھی مختصرا تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں