اسلام آباد(وقائع نگار)سی ڈی اے میں ڈیبوٹیشن پر تعینات افسران کے درمیان سنیارٹی کے معاملے پر چپقلش اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، ایڈ یشنل ڈائریکٹر بحالیات کے بعد ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے نے جونیئر ترین خاتون افسر کو رپورٹ کرنے انکار کردیا ہے ڈی سی سی ڈی اے اسلام آباد گوہر وزیر نے اعتراض کیا تھا کہ وہ نو تعینات خاتون افسر سدرہ انور سے سینئر ہیں جنہیں انتظامیہ نے ان کا رپورٹنگ افسر تعینات کردیا ہے قبل ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ ایفکٹیز ثوبیہ طورو نے بھی یہی اعتراض کیا تھا ،افسران کے اعتراضات کے بعد انتظامیہ نے ڈی سی کو بر اہ راست ممبر سٹیٹ سی ڈی اے کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ،اس سے قبل ڈی سی ڈائریکٹر لینڈ وری ہیبلیٹیشن کو رپورٹ کیا کرتے تھے گذشتہ روز سی ڈی اے کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے اپنی فائلیں براہ راست ممبرسٹیٹ کو بھجوائیں گے۔
سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن افسران کے درمیان سنیارٹی پر چپقلش جاری
Mar 06, 2022