مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 130 سے زائد فلسطینی مظاہرین زخمی


رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 130 سے زائد فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ جھڑپیں نابلس شہر کے بالترتیب جنوب اور مشرق میں واقع دیہات بیتا اور بیت دجن اور قلقیلیہ شہر کے مشرق میں واقع گاؤں کفر قدوم کے قریب ہوئیں۔فلسطینی انجمن ہلال احمر نے شِنہوا کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کم از کم 128 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 36 اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے چلائی گئی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں، طبی اہلکاروں نے مزید بتایا کہ دیگر افراد آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔دریں اثنا قلقیلیہ میں عوامی مزاحمت کے فلسطینی رابطہ کار مراد اشتیہ نے شِنہوا کو بتایا کہ کفرقدوم گاؤں میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ربڑ کی گولیوں سے مزید 2 مظاہرین بھی زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ آبادکاری مخالف درجنوں مظاہرین نے دیہات کے مضافات میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر پتھرا کیا اور ٹائر جلائے۔اسرائیلی حکام نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...