لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن کی موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تھائی لینڈ پولیس نے تحقیقات کا اعلان کردیا۔تھائی لینڈ کی رائل پولیس نے بتایا کہ شین وارن کی موت کو مشکوک نہیں سمجھ رہے لیکن اس کی مکمل تحقیقات کرینگے۔ شین وارن کے دوستوں کا بیان ریکارڈ کیا جائیگا۔ آسٹریلوی سفیر نے بنکاک میں حکام سے ملاقات کی اور میت کی آسٹریلیا روانگی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں آسٹریلوی قونصلر نے بھی شین وارن کے دوستوں سے ملاقات کی۔