لاہور(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے آغاز سے قبل آسٹریلین لیجنڈ شین وارن کی یاد میں اور پشاور دھماکے کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا۔میچ کے دوران آسٹریلوی پرچم بھی سر نگوں رہا ۔ شائقین نے شین وارن کے پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا ۔ سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کو آنجہانی کرکٹر کے نام کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے شین وارن کے انتقال پر کرکٹ آسٹریلیا کو تعزیتی مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔مراسلے میں شین وارن کی کرکٹ کیلئے خدمات کو سراہا گیاجبکہ انتقال پر اہل خانہ اور کرکٹ آسٹریلیا سے تعزیت کی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ شین وارن کا انتقال عالمی کرکٹ پر بڑا نقصان ہے۔پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن شین وارن کے نام کردیا گیا ۔پنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق کرکٹرز اور میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
پشاور دھماکہ ‘ شین وارن کے غم میں میچ کے دوران ایک منٹ کی خاموشی
Mar 06, 2022