واشنگٹن‘ تہران (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ بنڈ پرائس کے مطابق انٹونی بلنکن نے روس کی یوکرائن کے خلاف بلاجواز جنگ کے بارے میں بات کی۔ دنیا دیکھ رہی ہے کون سی قومیں خود مختاری کے اصولوں کے لئے کھڑی ہوئی ہیں۔ روس کو جارحیت کی بھارتی قیمت چکانا پڑے گی۔ دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کے توانائی شعبے پر پابندیوں سے امریکہ بھی متاثر ہو گا‘ پابندیوں سے عالمی سپلائی کم اور قیمتیں بڑھیں گی۔ یوکرائن میں نو فلائی زون قائم کرنے سے یورپ میں جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے۔ ادھر ایران نے روس کی طرف سے امریکہ سے پابندیاں نہ لگانے کی ضمانت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایران نے کہا کہ روس کی طرف پابندیاں نہ لگانے کی ضمانت کا مطالبہ ویانا مذاکرات کیلئے تعمیری نہیں۔ روس کا یہ اقدام جوہری مذاکرات کیلئے تعمیری نہیں۔