کراچی کے درجنوں باڑوں میں سیکڑوں گائیں جلدی بیماری میںمبتلا

Mar 06, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)  شہر قائد میں درجنوں باڑوں میں سیکڑوں گائیں جلدی بیماری میں مبتلا ہو گئیں، سندھ فوڈ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ گوشت فروش وائر س زدہ گوشت خریدنے کی کوشش نہ کریں ورنہ کاروائی ہو گی۔ شہریوں میں گائے کے جلدی وائرس سے شدید خوف وہراس پھیل چکا ہے ۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی جی کی ہدایت پر شہر کی مختلف گوشت کی مارکیٹ میں کاروائی کی ، کاروائی کے دوران سندھ فوڈ اتھارٹی نے گوشت کے معیار کو چیک کیا۔ جس کے بعد متعدد گوشت کی دکانوں پر ایس او پی کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کئے جبکہ مختلف گوشت فروشوں کو سندھ فوڈ اتھارٹی کے لائسنس کے چالان بھی جاری کئے گیے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے ساتھ ہی سیل کرنے کا وارننگ نوٹس بھی جاری کردیا اور ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا صورتحال برقرار رہی تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں