گھوٹکی سے نکلنے والا سندھ حقوق مارچ آج کراچی پہنچے گا


کراچی (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ صوبے کے مختلف شہروں قصبوں اوردیہات میں تبدیلی کا پیغام پہنچانے کے بعد آج 6 مارچ اتوار کو 9ویں دن کراچی پہنچے گا،کراچی میں قائد آباد پرسندھ حقوق مارچ کا پہلا استقبال ہوگا،مارچ کراچی کے کن علاقوں سے گذرے گا اورکس مقام پراختتام پذیرہوگا،تحریک انصاف نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظرسندھ حقوق مارچ کے اختتامی مرحلہ میں کراچی کاروٹ خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،مارچ کووزیراعلی ہائوس لیجانے اوردھرنا دیے جانے کی تجویزپرمشاورت جاری ہے۔تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع کا 8 روزہ سفرکرنے کے بعد آج نویں روز کراچی میں قائد آباد پہنچے گا جہاں مارچ کے شرکاء کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا اوراستقبالی ہجوم سے خطاب میں قائدین آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، کراچی میں شاہراہ فیصل سمیت مختلف مقامات پرسندھ حقوق مارچ کیوالہانہ خیرمقدم کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔سندھ حقوق مارچ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر،علی زیدی، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اورحلیم عادل شیخ دیگررہنماں کی قیادت میں اتوارکی صبح 10:30 بجے قاسم چوک حیدرآباد سے روانہ ہوگا تحریک انصاف سندھ کے مطابق مارچ کے شرکاء دوپہر 12 بجے حیدرآباد ٹول پلازہ سے خورشید چوک کوٹری پہنچیں گے اوروہاں سے مارچ کے شرکاء کراچی کے لیے روانہ ہونگے،سندھ حقوق مارچ ایم 9 موٹر وے پر کاٹھور سے ملیرلنک روڈ سے براستہ گلشن حدید اسٹیل ٹان شاہ لطیف ٹان سے ہوتا ہوا دوپہر 3 بجے قائد آباد پہنچنے گا۔ تحریک انصاف کراچی کی جانب سے قائد آباد پرسندھ حقوق مارچ کے والہانہ استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اورآج اتوارکوقائد آباد میں مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا جائے گا۔علاوہ ازیں سندھ حقوق مارچ قائد آباد پہنچنے کے بعد براستہ ملیرشاہراہ فیصل کراچی کے مختلف علاقوں میں جائے گا۔ تحریک انصاف کے صوبائی اورکراچی ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قائد آباد کے بعد سندھ حقوق مارچ کے قافلے کا اگلا پڑاؤ کہاں ہوگا اورمارچ کے اختتام پرکراچی میں جلسہ کہاں ہوگا اس کا اعلان پارٹی کی مرکزی اورصوبائی قیادت قائد آباد پہنچنے کے بعد کرے گی پارٹی قائدین آگے کے لائحہ عمل کا جو اعلان کریں گے اس کے مطابق مارچ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی اگلی منزل کی جانب بڑھے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظرتحریک انصاف سندھ کی قیادت وزیراعلی ہاؤس جانے اوروہاں دھرنا دینے کے معاملے پرمشاورت کررہی ہے تاکہ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے ممکنہ دھرنے کا جواب سندھ میں بھرپوراندازمیں دیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن