لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار پتنگ بازوں پر کڑی نظر رکھیں اور بھرپور انسدادی اقدامات یقینی بنائیں۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ پتنگیں،کیمیکل و دھاتی ڈور مینو فیکچرز اور سیلرز کے خلاف بلاامتیاز سخت ایکشن لیا جائے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کائٹ مینوفیکچرنگ، فروخت اور اڑانے پر800 سے زائد مقدمات درج کئے گئے اور 05 ہزار سے زائد پتنگیں،13سو سے زائد چرخیاں، پنی ڈور اورگچھیاں برآمد کی گئی ہیں۔ سی سی پی او فیاض احمد دیو کا مزید کہنا تھا کہ والدین،اساتذہ،سول سوسائٹی کا انسدادِ پتنگ بازی مہم میں کلیدی کردار ہے لہذا شہری اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے خونی کھیل سے دور رکھیں۔