ریاض (آئی این پی) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انتباہ کرتے ہوئے کہا امریکہ سعودی بادشاہت کے نظام میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرے‘اسلام ہمیں تمام مذاہب کا احترام کرنے کی تلقین کرتا ہے‘ ہم امریکہ یا دبئی بننے نہیں جا رہے‘ ہمارے ملک کی بنیاد اسلام پر ہے جس پر ہم کاربند ہیں‘صدر بائیڈن میرے بارے غلط فہمی رکھتے ہیں تو کوئی پرواہ نہیں‘‘ ہمیں امریکہ جا کر لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں‘ اسی طرح دوسرے بھی یہ حق نہیں رکھتے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی جریدے (Atlantic )کو انٹرویو دیتے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب گزشتہ سات سالوں کے دوران تبدیل ہوا ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ یا دبئی بننے نہیں جا رہے ، ہمارے ملک کی بنیاد اسلام پر ہے جس پر ہم کاربند ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا اگر امریکی صدر جوبائیڈن ان کے بارے میں غلط فہمی رکھتے ہیں تو انہیں کوئی پرواہ نہیں۔