لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہورہائی کورٹ میں ویڈیو لنک یاخصوصی نمائندے کے ذریعے بطور سینیٹر حلف اٹھانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنمااسحاق ڈار نے درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میںویڈیولنک یاخصوصی نمائندہ کے ذریعے حلف لینے سے چیئرمین سینٹ کے انکار کو چیلنج کیا گیاہے۔، درخواست گزرا کا موقف ہے کہ سینٹ انتخابات میں کامیابی کیخلاف کیس کی وجہ سے اسحاق ڈار بطور سینیٹر حلف نہیں لے سکے تھے، سپریم کورٹ نے ان کی کامیابی کے خلاف عبوری حکم امتناعی جاری کیا تھا ،21 دسمبر 2021ء کو سپریم کورٹ کے اسحاق ڈار کی کامیابی کے خلاف دائر اپیل خارج کرنے کے بعد الیکشن کمشن نے 10 جنوری کو کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا چیئرمین سینٹ کا ویڈیو لنک کے ذریعے یا نمائندہ مقررکرکے حلف نہ لینے کا فیصلہ غیر آئینی و قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، درخواست گزار کے حلف کے لئے پاکستانی ہائی کمشن کا نمائندہ مقرر کر کے برطانیہ میں ہی اسحاق ڈار کا حلف لینے کا حکم دیا جائے۔درخواست کے حتمی فیصلے تک اسحاق ڈار کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے بھی روکا جائے۔