راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اینٹی نارکوٹکس شیخ راشد شفیق نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی وفاقی حکومت ملک میں اور پنجاب حکومت صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اورتعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہرقسم کی سہولتیں فراہم کررہی ہیں جبکہ شیخ رشیداحمد نے راولپنڈی کوملک بھرمیں تعلیم کے میدان میں سب سے آگے لانے کاجوخواب دیکھاوہ تقریباً مکمل ہونے کوہے راولپنڈی شہرمیں 62 تعلیمی اداروں کے قیام سے ایک ریکارڈقائم کردیاہے، خواتین کالج مسلم ٹاؤن کی پرنسپل کے مطالبے پرکالج کے ہال کی مرمت اورکالج کی باؤنڈری وال کی تعمیرکیلئے ایک کروڑروپے کے فنڈزاورکالج کے انٹری گیٹ کی گلی کوکشادہ کرانے کااعلان کرتاہوں یہ اعلان انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مسلم ٹاؤن کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرپرنسپل پروفیسرنجمہ انورنے شیخ راشدشفیق کوسپاسنامہ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ اورشیخ راشدشفیق کی جانب سے اربوں روپے کے ترقیاتی کام خصوصاً تعلیم کے میدان میں شانداراورمثالی کرداراداکرنے پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا بعدازاں شیخ راشدشفیق نے پرنسپل نجمہ انور کے ہمراہ نمایاں کاکردگی کامظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
وزیراعظم کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق
Mar 06, 2022