جنرل نرسنگ کا فائنل امتحان‘ پاکستان نرسنگ کی طالبات کو شرکت کی مشروط اجازت 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے پاکستان نرسنگ کونسل کی طالبات کو جنرل نرسنگ کے فائنل امتحان میں شرکت کی مشروط اجازت دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے رولنمبر سلپس جاری نہ کرنے  کے کیس میں وفاقی حکومت، پاکستان نرسنگ کونسل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاء افسر کو ہدایات لے کر 16 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پاکستان نرسنگ کونسل ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار احمد کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں زیر تعلیم ہیں،اکستان نرسنگ کونسل کے زیر اہتمام سال اول اور سال دوئم کے امتحانات پاس کیے، فائنل تیسرے سال کے امتحانات کیلئے رولنمبر سلپس جاری نہیں کی جارہی، جنرل نرسنگ ڈپلومہ کا فائنل ائیر امتحان 7 مارچ کو شروع ہورہا ہے۔ امتحان میں شرکت کی اجازت نہ ملنے سے درخواست گزاروں کا سال ضائع ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...