لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کو چاہئے وہ ن لیگ پر کم ہی اعتماد کرے۔ ایسا نہیں ہوتا آج ہی آپ کامیاب ہو جائیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا ہمارے لانگ مارچ کا مقصد دھرنا دینا نہیں، ہم چاہتے ہیں پی پی عوامی مارچ کے بعد عدم اعتماد کی تحریک لائے۔ انہوں نے مزید کہا میاں صاحب نے اپنے حق میں 8 دستاویز پیش کیں۔ سب جعلی ہیں، 3 بار وزیراعظم رہنے والا اپنے دفاع میں ایک بھی مستند دستاویز نہیں دے سکا۔
پی پی کو چاہئے وہ ن لیگی پر کم ہی اعتماد کرے: اعتزاز
Mar 06, 2022