نجی شعبے میں آپریٹ ہونے والی ایک اور ایئرلائن کا اضافہ کیو ایئر ویز کو لائسنس کا اجراء 

Mar 06, 2022

راولپنڈی (این این آئی) نجی شعبے میں آپریٹ ہونے والی ایک اور ایئرلائن کا اضافہ ،سول ایوی ایشن نے کیو ایئر ویز کو لائسنس کا اجراء کردیا ۔   کیو ایئر ویز نے اکتوبر 2020 میں لائسنس کے لیئے پاکستان سول ایوی ایشن کو درخواست دی تھی ۔،سول ایوی ایشن کے ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کیا ، وفاقی کابینہ نے کیو ائیر ویز کو لائسنس دینے کی باضابطہ منظور دی تھی،اایئر لائن کو دو سال کے لیے لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے ،لائسنس کی معیاد یکم فروری 2022 سے 31 جنوری 2024 تک ہوگی، دو سال بعد متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد لائسنس کی معیاد میں اضافہ کیا جائے گا،کیو ایئر ویز کو تین بلنگ سائیکل کی مد میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی فیس جمع کرانا ہوگا۔

مزیدخبریں