زیادتی کے مقدمہ میں ٹک ٹاکر نبیل کی عبوری ضمانت میں 8 مارچ تک توسیع 

Mar 06, 2022

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتاز نے زیادتی کے مقدمہ میں ٹک ٹاکر نیبل عرف بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت میں 8 مارچ تک توسیع کر دی۔ عدالت نے پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کو مقدمہ شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ ملزم  نے اپنی درخواست میں مئوقف اپنایا کہ  غالب مارکیٹ پولیس نے شائستہ نامی خاتون کے الزام پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مدعیہ بلیک میلر ہے۔ گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عبوری ضمانت دی جائے۔

مزیدخبریں