کوئٹہ ،خاندانی رنجش پر ملزموں کی گھر پر فائرنگ 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

کوئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے 4خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے، اس واقعے میں 2 بچے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی کے ایک مکان میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین اور ایک مرد جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔جاں بحق افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاندانی رنجش کا معاملہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...