پنجاب ترقی کی دوڑ سے سب سے آگے‘ اپوزیشن نمبر گیم میں گُم: حسان خاور 

لاہور (نیوز رپورٹر) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں ملک کے امن اور ترقی کے درپے ہیں۔ کھیلوں کے آباد ہوتے میدان ملک دشمن عناصر کو کھٹک رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں حسان خاور نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ بزدار حکومت نے ہیلتھ کارڈ سے صحت کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ 10 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں سے پنجاب بھر میں زچہ بچہ کے علاج کی سہولیات کو بہت بہتر بنایا جا رہا ہے۔ 21 نئی یونیورسٹیوں سے پنجاب کا چپہ چپہ علم کی روشنی سے منور ہو گا۔ اپوزیشن نمبر گیم میں گم  ہو گئی ہے۔ حسان خاور نے جیلانی پارک میں جاری جشن بہاراں میلہ کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔ انہوں نے جیلانی پارک میں جشن بہاراں کیلئے لگائے گئے ہاٹ ائر بیلون کی رائیڈ بھی لی۔ انتظامیہ کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہاٹ ایئر بیلون اس سال جشن شہاراں کے میلے میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ عوام جشن بہاراں کے میلے کے دوران ہاٹ ائر بیلون کی سیر سات مارچ تک کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن