پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ  کا 9واں کانووکیشن 9مارچ ہوگا 

لاہور( نیوز رپورٹر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا 9واں اور امیر الدین میڈیکل کالج کے تیسرے کانووکیشن میں ڈاکٹرز کو مجموعی طور پر398ڈگریاں اور238میڈلز دیئے جائیں گے اور یہ کانووکیشن ایوان اقبال میں 9مارچ کومنعقدہ ہوگا جس میں طلبا و طالبات بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔اس حوالے سے ادارے کے پرنسپل پی جی ایم آئی/اے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کی زیر صدارت کانووکیشن کے لئے منعقدہ خصوصی اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس میں مختلف کمیٹیوں کے سربراہوں نے تفصیلی بریفنگ دی۔اس کانووکیشن میں جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کے 195اور پوسٹ گریجویشن کرنے والے کرنے 203ڈاکٹرز اپنی کامیابی کا ثمر حاصل کریں گے اور انہیں اْن کی ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...