لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہوں کو قتل گاہ بنانیوالے درندوں سے بھی بدتر ہیں، دہشتگردی کی لہر کی واپسی لمحہ فکریہ ہے، دھماکا ملک کو غیر مستحکم اور خلفشار پیدا کرنے کی دشمن کی سازش ہے، غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن خراب کرنے کے درپے ہیں۔ امن دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔