لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)پیپلز لائرز فورم لاہور نے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ شرکاء کے استقبال کیلئے لانگ مارچ کے راستے پراستقبالی بینرز اور فلیکسز آویزاں کردیئے، صدر پیپلز لائرز فورم لاہور ڈویژن کے میاں شاہد عباس ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز لائرز فورم کے وکلائ بلاول بھٹو زرداری اور لانگ مارچ شرکاء کا بھرپورتاریخی استقبال کیا جائیگا، لاہور کے وکلاء اور شہری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے بے چین ہیں۔