لاہور( خصوصی نامہ نگار)پشاور جامع مسجد میں دھماکے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان پشاور میں جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔یہ ایوان دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر فوری اور ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔ملک بھر میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔