ہری پور یونیورسٹی کانووکیشن ،طلبا وطالبات میں ڈگریاں اور تعریفی اسناد تقسیم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ہری پور یونیورسٹی میں پہلے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ سرکاری اور غیر سرکا ری کالجز کے پی ایچ ڈی ، ایم فل ، ماسٹر اور بیچلر گریجویٹس کو ڈگریاں، توصیفی اسناد اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو گولڈ میڈلز بھی دیے گئے۔کانووکیشن میں گریجویٹ طلباء اور طالبات، ان کے والدین، چیف گیسٹ اعلیٰ تعلیم کے صوبائی وزیر کامران بنگش کے علاؤہ مہمان خصوصی وفاقی وزیر اقتصادی امور عمرایوب خان، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر طاہر خان, پرووائس چانسلر پروفیسر ایوب خان، ڈینز پروفیسر عابد فرید، پروفیسر امارہ گل، ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر شفیق الرحمن، سینئر فیکلٹی اور انتظامیہ شریک ہوئے۔یونیورسٹی ترجمان ایڈیشنل رجسٹرار ریاض محمد کے مطابق ہری پور یونیورسٹی سال 2012 میں قائم ہوئی جس سے اب تک پندرہ ہزار سٹوڈنٹس فارغ التحصیل ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت یونیورسٹی کیمپس میں میں ساڑھے 6ہزار اور ملحقہ کالجز میں سات ہزار سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں ، وائس چانسلر پروفیسر انوار گیلانی نے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا اس حوالہ سے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پرو چانسلر کامران خان بنگش کا اور صوبائی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن