راولپنڈی ،پابندی کے باوجود آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھرا ہوا ہوتا ہے 

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے پابندی اور سخت اقدامات کے باوجود راولپنڈی شہر میں آسمان سے پتنگیں ختم نہ کی جا سکیں، سڑکوں گلیوں محلوں میں پتنگوں کی فروخت کی وجہ سے بچے چھتوں پر پتنگ بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں بھی تو آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھرا ہوا ہوتا ہے، راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں اور گرائونڈز میں ابھی بھی بچے پتنگوں کے پیچھے بھاگتے دکھائی دیتے ہیں، پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود مختلف علاقوں میں ناصرف پتنگیں فروخت کی جا رہی ہیں بلکے معلوم ہوا ہے کہ کئی مقامات پر پتنگوں اور ڈوروں کے بڑے سٹور موجود ہیں جہاں سے چھپا کر پتنگیں پہلے راولپنڈی شہر میں منتقل کی جاتی ہیں پھر گلیوں محلوں میں فروخت کی جا رہی ہیں، بچے اوربڑے راولپنڈی کینٹ کے علاقے ٹینچ بھاٹہ، پیپلز کالونی، ڈھوک سیداں، برف خانہ، شہر میں صادق آباد، ڈھوک الہی بخش، بنی، فیصل کالونی، شاہ خالد کالونی، چکلالہ اور گردو نواح میں پتنگیں اڑاتے اور سڑکوں پر پکڑتے دکھائی دیتے ہیں، اگر پتنگوں کو فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل نہ لائی گئی تو دوبارہ کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن